ارنا کے مطابق انصاراللہ یمن کے ایک سینیئر رہنما حزام الاسد نے العربی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ یمن کے پاس اپنی دفاعی اور انسدادی طاقت ہے اور وہ کسی کو بھی اپنے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا۔
انھوں نے حساس مراکز کی حفاظت میں صیہونی حکومت کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن حتی بین گورین ایئرپورٹ کی سیکورٹی میں بھی ناکام رہا۔
انصاراللہ یمن کے اس سینیئر رہنما نے کہا کہ بین گورین ہوائی اڈے پر حملہ، اسرائيل کے خلاف نئی کارروائیوں کا آغاز ہے۔
انھوں نے کہا کہ یمن پوری طاقت سے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
حزام الاسد نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت غیر فوجی تنصیبات اورغیر فوجی مراکز کو نشانہ بناکر یمن کے عوام کو سزا دینا چاہتی ہے لیکن اس کی جارحیتیں ہمیں فلسطین کی حمایت سے نہیں روک سکتیں۔
انھوں نے خبردار کیا کہ جارحیت کا سلسلہ جاری رہی تو ہماری طرف سے انتہائی سخت اور وسیع ترین جواب دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ